نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے آج حیدرآباد میں گورنر سے ملاقات کی
اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کی پہلی ریاستی کونسل کی میٹنگ میں تبادلہ
خیال کئے جانے والے اُمور کی وضاحت کی۔کویتا جو بھارت اِسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کی تلنگانہ کی چیف
کمشنر ہیں، نے بعد
ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے گورنر پر زور دیا ہے کہ این
سی سی اور این ایس ایس میں شامل طلبہ کو روزگار میں ریزرویشنس فراہم کئے
جائیں۔انھوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد اِسکاؤٹس اینڈ گائیڈس یونٹس 10 ہزار ہوگئے ہیں۔